رمضان المبارک میں گرانفروشوں کیخلاف آپریشن تیز ، مزید85گرفتار
لاہور(جنرل رپورٹر)ڈپٹی کمشنر لاہورسمیر احمد سید کی ہدایت پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شہر بھر میں گرانفروشوں کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن کو جاری رکھااور کارروائی کرتے ہوئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے777مقامات پر چھاپے مارے اور گرانفروشی کرنے پر29دکانداروں کے چالان کیے جبکہ 50,250 روپے کے جرمانے عائد کیے گئے،79افراد کے خلافمقدمات درج کروائے گئے اور مجموعی طور پر85افراد کو گرفتار کروایا گیا۔17 افراد کو موقع پر سزا سنا کر جیل بھجوا دیا گیا۔
ڈ پٹی کمشنر لاہور سمیر احمد سید نے کہا ہے کہ شہر بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس پوری طرح متحرک ہیں۔
اور کسی کوبھی گرانفروشی یا ذخیرہ اندوزی کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔