حکومت نے ٹیکس فری بجٹ کا وعدہ پورا کر دیا،حاجی حنیف
لاہور(لیڈی رپورٹر)مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما و چیئرمین یونین کونسل 35حاجی محمد حنیف نے کہا ہے کہ حکومت نے ایک ٹیکس فری اور عوام دوست بجٹ پیش کرکے اپنا وعدہ پورا کردیا ہے سرکاری ملازمین سمیت تمام طبقات نے حکومت کے اس بہترین بجٹ کو سراہا ہے سوائے حکومت کے روائتی مخالفین کے اس بجٹ کی سوسائٹی کے تمام طبقات نے تعریف کی ہے۔ اور مانا ہے کہ حکومت نے نہ تو بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس لگایا ہے اور نہ ہی کسی شعبے پر کوئی بوجھ ڈالا گیا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ بجٹ کی منظوری سے بے روز گاری میں بھی کمی واقع ہو گی اور عوام الناس کو سرکاری سیکٹرکے ساتھ ساتھ پرائیوٹ سیکٹر میں بھی روز گار کے مواقع میسر ہوں گے اور ملک مزید خوشحالی کی راہ پر گامزن ہو گا ۔انہوں نے کہا کہ اللہ کے حکم سے آئندہ بجٹ بھی مسلم لیگ ہی پیش کرے گی۔