پاکستان اور آئین کو سب سے زیادہ نقصان پی پی دور میں پہنچا،شان عباس

پاکستان اور آئین کو سب سے زیادہ نقصان پی پی دور میں پہنچا،شان عباس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(پ ر)آل پاکستان مسلم لیگ برطانیہ کے سیکرٹری اطلاعات سیّد شان عباس عابدی نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی والے چورمگرالٹاشورمچاتے ہیں۔پاکستان اورآئین کوسب سے زیادہ نقصان آئین بنانے کی دعویدار پیپلزپارٹی کے ادوارمیں پہنچا۔پرویز مشرف عدالت کوڈکٹیٹ کرنے کاتصور بھی نہیں کرسکتے،انہوں نے پاکستان میں ہوتے ہوئے اپنے خلاف انتقامی مقدمات کاسامنا کیا۔انہیں بیماری کے سبب بیرون ملک آناپڑا،وہ جام صحت نوش کرنے کے بعد پاکستان واپس چلے جائیں گے۔ چیئرمین سینیٹ رضاربانی نے پرویزمشرف کیخلاف غلط بیانی سے کام لیا مگر وہ پاکستانیوں کوگمراہ کرنے میں ناکام رہے ۔رضاربانی کے حالیہ بے بنیاد بیان کومسترد اوراس کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔