رمضا ن میں لوڈشیڈنگ نے روزہ داروں کو پریشان کر دیا،کامران سیف

رمضا ن میں لوڈشیڈنگ نے روزہ داروں کو پریشان کر دیا،کامران سیف

  

لاہور(جنرل رپورٹر)مسلم لیگ ق کے راہنما و جوائنٹ سیکرٹری لاہور میاں کامران سیف نے کہا کہ رمضان المبارک میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ اور پانی کی بندش سے روزہ دار گرمی میں شدید پریشانی کا شکار ہیں شدید گرمی کے ساتھ دن کے اوقات میں بجلی کی لوڈشیڈنگ عوام کے لیے عذاب سے کم نہیں حکمران خود تو ٹھنڈے کمروں میں رہ رہے ہیں جبکہ غریب عوام کو شدید گرمی میں لوڈ شیڈنگ کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے بجلی بند ہونے سے پانی کی بندش سے عوام پانی کی بوند بوند کو ترس گئے ہیں ۔ان خیالات کا اظہا رانہوں نے مسلم لیگ ہاؤس میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔میاں کامران سیف نے کہا کہ حکومت کے چار سالہ دور اقتدار میں بھی لوڈ شیڈنگ ختم نہ کرنا بیڈگورننس ہے ۔انتخابات سے قبل6ماہ میں لوڈ شیڈنگ کے خاتمہ کے دعویداروں نے ملک کو اندھیروں میں ڈبودیا ۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی ترجیح لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ نہیں بلکہ میٹروبس، میٹرو ٹرین، اورنج لائن ٹرین اور پلوں کی تعمیر ہے تاکہ وہ اگلے انتخابا ت میں ان کی بنیاد پر عوام سے ووٹ لے سکیں ۔انہوں نے کہا کہ عوام اب باشعور ہوچکے ہیں اب یہ کسی دھوکے میں نہیں آئیں گے اور اپنے ووٹ کی طاقت سے حکمرانوں کو مسترد کردینگے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -