جے آئی ٹی کی سماعت شروع ،حکمران خوفزدہ ہو گئے،ڈاکٹر یاسمین راشد

جے آئی ٹی کی سماعت شروع ،حکمران خوفزدہ ہو گئے،ڈاکٹر یاسمین راشد

  

لاہور ( لیڈی رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف پروفیشلز فورم کی چیئرپرسن ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ پانامہ کیس پر بننے والی جے آئی ٹی کی سماعت شروع ہوتے ہی پانامہ چورو ں کی ٹانگیں کانپنے اور راتوں کی نیند یں حرام ہو چکی ہیں ، پانامہ ڈاکہ کے ملزمان کی پیشیاں شروع ہو گئی ہیں۔جس سے مزید برآمدگیاں ہو ں گی ، قوم اپنی لوٹی ہوئی دولت کی پائی پائی کی وصولی چاہتی ہے ۔انہوں نے کہاکہ جے آئی ٹی کے سامنے پانامہ ڈاکہ کے مرکزی ملزم نواز شریف کی بھی پیشی ہو نی چاہیے ، پانامہ چور حکمران تاخیری حربے استعما ل کر کر کے تحقیقات سے راہ فراہ اختیار نہیں کر سکتے ان کا عبرت ناک انجام قریب آن پہنچا ہے ، معاشی دھماکے کر نے کے دعویدار ان کی تمام وعدے جھوٹے اور فراڈثابت ہوئے ہیں ، حکمران اور ان کی اولادوں نے ملک وقوم کو قرضوں کے بوجھ تلے ڈبا دیا ہے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -