حمزہ شہباز کی قیادت میں اندرون لاہور کی خدمت جاری رہے گی،عارف نسیم

حمزہ شہباز کی قیادت میں اندرون لاہور کی خدمت جاری رہے گی،عارف نسیم

  

لاہور( لیڈی رپورٹر)یونین کونسل 34کے چیئرمین عارف نسیم کاشمیری نے کہا ہے کہ میاں حمزہ شہباز شریف کی قیادت میں اندرون شہر کے عوام الناس کی خدمت کا سفر جاری ہے رمضان کے مقدس مہینے میں عوام الناس کو ضروریات زندگی کی تمام اشیاء سستے نرخوں پر رمضان بازاروں میں مہیا کی جا رہی ہیں

۔ قائد میاں حمزہ شہباز شریف مجھ جیسے اپنے کارکنوں سے مکمل رابطے میں ہیں اور دریافت کرتے ہیں کہ ان بازاروں میں عوام الناس کو اگر کسی بھی قسم کی کوئی شکائت یا پریشانی ہے تو بتایا جائے تاکہ ان کا حل نکالا جائے اور ذمے داروں کے خلاف کاروائی کرنے کی حکومت سے درخواست کی جائے۔انہوں نے کہا کہ میاں حمزہ شہباز شریف اپنے کارکنوں کے زریعے اپنے حلقہ کے عوام کے ساتھ ہر وقت رابطے میں رہتے ہیں اور ان کی خدمت کے لئے دن رات کوشاں ہیں ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -