مودی حکومت نے کشمیر میں ظلم و ستم بڑھا دیا،علامہ ریاض شاہ

مودی حکومت نے کشمیر میں ظلم و ستم بڑھا دیا،علامہ ریاض شاہ

  

لاہور(پ ر) جماعت اہلسنّت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلی علامہ پیر سید ریاض حسین شاہ نے کہا ہے کہ تھپکی ملنے کے بعد مودی نے کشمیر میں ظلم و جبر بڑھا دیا ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں ظلم وجبر کی نئی لہر تشویشناک ہے۔

۔ بھارت کشمیریوں کی نسل کشی کررہا ہے۔ امیر لوگ رمضان المبارک میں غریبوں کا خیال رکھیں۔ رمضان محبت و اخوت اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے ادارہ تعلیمات اسلامیہ کے طلباء و اساتذہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ علامہ پیر سید ریاض حسین شاہ نے مزید کہا کہ پاکستان تمام مسلم ممالک ک ساتھ یکساں تعلقات کی پالیسی اختیار کرے۔ سحر و افطار اور تراویح کے اوقات میں لوڈ شیڈنگ نہ ہونے کو یقینی بنایا جائے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -