غریبوں کو نچوڑ کر قطری اور بحرینی خاندانوں پر نوازشات شرمنا ک ہیں،ولید اقبال

غریبوں کو نچوڑ کر قطری اور بحرینی خاندانوں پر نوازشات شرمنا ک ہیں،ولید اقبال

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف لاہور کے صدر ولید اقبال اور جنرل سیکرٹری میاں حماد اظہر کاکہنا ہے کہ وفاقی بجٹ میں غریبوں کونچوڑ کر قطری اور بحرینی شاہی خاندانوں پرنوازشات شرمناک ہے۔ وطن عزیز میں سفید پوش طبقہ خط غربت سے نیچے زندگی گزار رہا ہے جبکہ حکمران اپنے ٹھاٹھ باٹھ اوررکھ رکھاؤ کو نبھائے چلے جارہے ہیں۔ دونوں رہنماؤں کاکہنا تھا کہ وفاقی بجٹ میں حکومت نے صرف ان سیکٹرز کونوازا جن میں شریف خاندان اوران کے حواریوں کی انویسٹمنٹ تھی باقی تمام سیکٹرزکونظر انداز کردیاگیا۔ انہوں نے کہاکہ شرمناک اور آمرانہ بجٹ پیش کرنے پر حکومت کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ جو نادان اس کوعوامی بجٹ قراردینے پرتلے ہوئے ہیں وہ اعدادو شمار کے ہیر پھیر کو پڑھ لیں اصل خسارہ تو سوااٹھارہ ارب روپے ہے ، حکمرانوں خاندان نے جس طرح عوام کی زندگی عذاب بنادی ہے ، عوام آنیوالے انتخابات انکو مزہ چکھادیں گے ، نام نہاد خادم اعلیٰ اوران کے بڑے بھائی کے جلسوں میں خالی کرسیاں اس بات کا واضح ثبوت ہیں کہ عوام میں شعورآگیا ہے ۔ اب تحریک انصاف کی حکومت آئیگی اوربلاامتیاز انصاف ہوگا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -