1363ارب کے سود والا بجٹ عوا م کو قرض کی زنجیر پہنا دے گا،مہرین

1363ارب کے سود والا بجٹ عوا م کو قرض کی زنجیر پہنا دے گا،مہرین

  

لاہور(لیڈی رپورٹر)سابق وزیر مملکت انصاف و پارلیمانی امور مہرین انور راجہ نے کہا ہے کہ1363 ارب روپے سود کی ادائیگی والا بجٹ عوام کو قرض کی زنجیر پہنادے گا ،ا ن قرضوں کی ادائیگی کے لئے حکومت نے مزید8سو ارب قرضہ لینے کا اعلان کرکے ثابت کردیا کہ عوام کو بجٹ میں چکر دیاگیا ہے۔

، ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ قرضوں کا جی ڈی پی کی متعینہ حد 60 فیصد سے بڑھ کر 69 فیصد ہونا معیشت کی کمزوری ہے ، اس بجٹ سے عوام کے مفاد پر ضرب پڑے گی ۔ ملک قرضوں کی دلدل میں پھنس جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن کے دور میں ہمیشہ نمائشی اقدامات ہوئے ہیں اور عوام کو کس قسم کا فائدہ نہیں ہوا ، مسلم لیگ ن نے عوام سے کئے گئے وعدے پور ے نہیں کئے ، چھ ماہ میں لوڈ شیڈنگ کے خاتمہ کا اعلان کرنے والے ابھی تک ایک میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل نہیں کرسکے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -