پیپلز پارٹی کی افطاریاں جاری

پیپلز پارٹی کی افطاریاں جاری

  

لاہور(نمائندہ خصوصی ) پیپلز پارٹی لاہور کے صدر حاجی میاں عزیز الرحمن چن کی ہدایت پر رمضان کے تیسرے روزے کی افطاری پیپلز پارٹی این اے 120کے ٹکٹ ہولڈر حافظ زبیر کار دار آرائیں بلڈنگ موہنی روڈ پر کروائیں گے ۔اس افطار پارٹی کے مہمان خصوصی لاہور کے صدر حاجی میاں عزیز الرحمن چن ہوں اور جنرل سیکرٹری اسرار بٹ ہوں گے جبکہ لاہور بھر کے پارٹی کے سابق زونل و ڈسٹرکٹ صدور اور کارکنوں کو بھی افطاری کی دعوت دی گئی ہے ۔پیپلز پارٹی کی ان افطار پارٹیوں کا مقصد عوام الناس سے عوامی رابطے کو بڑھانا ہے اور ملکر رمضا ن کی خوشیوں کو دوبالہ کرنا ہے اور بی بی شہید کی سالگرہ پر انہیں خراج عقیدت بھی پیش کرنا مقصودہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -