ملکی حالات سول جنگ کی جانب بڑھ رہے ہیں،شاہ اویس نورانی

ملکی حالات سول جنگ کی جانب بڑھ رہے ہیں،شاہ اویس نورانی

  

لاہور(پ ر) جمعیت علماء پاکستان کے سیکرٹری جنرل شاہ محمد اویس نورانی نے کہا ہے کہ ملکی حالات سول وار کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ ملک میں غربت، افلاس، بے روزگاری اور ناانصافی خطرناک حدوں کو چھو رہی ہے۔ حکمران اشرافیہ آتش فشاں کے دہانے پر پکنک منارہی ہے۔ مسلم فوجی اتحاد کے مقاصد واضح نہ ہونے کی وجہ سے شکوک و شبہات بڑھ رہے ہیں۔

پاکستان ایران اور سعودی عرب کی صلح کیلئے اپنا کردارا دا کرے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جے یو پی پنجاب کے صدر نور احمد سیال کی قیادت میں ملاقات کرنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -