مسلم لیگ(ن) کے دور میں مہنگائی میں اضافہ ہوا،عرفان عباسی

مسلم لیگ(ن) کے دور میں مہنگائی میں اضافہ ہوا،عرفان عباسی

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف آزادکشمیر لاہورکے سیکرٹری جنرل عرفان عباسی نے کہا ہے کہ (ن) لیگ کی حکومت کے دور میں بیروزگاری اور مہنگائی کی شرح میں اضافہ ہوا ہے ، اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں 50سے 70فیصد تک اضافہ ہو گیا ہے جو قابل تشویش ہے حکمرانوں نے اپنی عوام دشمن پالیسوں سے سخت مایوس کیا ہے ۔اور آج غریب عوام ان کی پالیسوں کی وجہ سے مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں جبکہ ریلیف دینے والا بھی کوئی نہیں ہے ۔ انہو ں نے مزید کہاشریف برادران کے دور میں غربت اور بیروزگاری کے باعث خود کشیوں کی شرح میں کئی گنا اضافہ ہو گیا ہے،کرپشن اور لوٹ مار کی وجہ سے غریب غریب تر جبکہ امیر امیر تر ہو رہا ہے، کر یشن کی تحقیقات کی وجہ سے درباری ٹو لہ کی ٹا نگیں کا نپنے لگی ہے کر یشن اور کمیشن کیخلا ف عمران خان کی تحریک ضرور ر نگ لا ئے گی جب تک ملک میں کر یشن لیگ کا راج ہی ملک تر قی کر ہی نہیں سکتا، رانا ثنا ء اللہ، دا نیا ل عز یر، سعد رفیق اور طلا ل چوہدری جیسے در باریو ں کی تمام کو ششیں رائیگا جا ئیں گی کر یشن لیگ کو لو ٹی دو لت ملک لانا پڑ ے گی جب تک ملک سے لو ٹی ہو ئی دو لت واپس نہیں آ جاتی تحریک انصا ف ان در باریو ں اور انکے حو اریو ں کا پیچھا نہیں چھو ڑے گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -