یونین کونسل 168میں واٹر سپلائی اور سیوریج کا نظام ، بہتر بنادیا : شجاع بٹ

یونین کونسل 168میں واٹر سپلائی اور سیوریج کا نظام ، بہتر بنادیا : شجاع بٹ

  

لاہور(فورم: دیبامرزا: تصاویر :ندیم احمد :اہتمام :آصف شاہ)یونین کونسل 168 گوالمنڈی کے چیئرمین شجاع بٹ ‘جنرل کونسلرز ملک اشرف ‘عبدالعزیز باؤ بابر‘عبدالرزاق‘شہزاد بٹ‘شہباز گجر‘شیخ مختار لیبر کونسلر‘ فرزانہ ناز ‘بشری سرفراز لیڈی کونسلر ‘زیشان صدیق کو آرڈینٹر پی پی ‘فراز علی صدر یوتھ ونگ‘محمد اویس‘عبدالمنان‘میر عثماناعظم بٹ اور عبدالقیوم نے ’’پاکستان فورم‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم صبح سے لیکر شام تک عوام کے مسائل سنتے ہیں بلدیاتی نظام کی وجہ سے عوام کے مسائل حل کرنے میں مدد مل رہی ہے پوری گوالمنڈی کے عوام یوسی چیئرمین کے شانہ بشانہ ہیں میاں حمزہ شہباز شریف نے خصوصی محبت سے شجاع بٹ کوچیئرمین بنایا ہے یہ (ن) لیگ کے بنیادی ورکر ہیں جنہوں نے 2001جنرل کونسلر کا الیکشن لڑا تھا ۔انہوں نے کہا کہ میاں شہباز شریف نے ایسا بلدیاتی نظام بنا دیا ہے کہ اس میں کرپشن کے دروازے بند ہو گئے ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ یونین کونسل میں واٹر سپلائی اور سیوریج سسٹم کا نظام بہتر کردیا گیا ہے ایک نیا ٹیوب ویل منظور کروایا ہے اور تین واٹر فلٹریشن پلانٹ پہلے ہی عوام کو پینے کا صاف پانی مہیا کررہے ہیں لڑکے اور لڑکیوں کے لئے سرکاری سکول اور ہسپتال بھی موجود ہیں جن میں تمام سہولیات موجود ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اگر ہم انفرادی طور پر بات کریں تو پھر یہ کہنا بے جا نہ ہو گا کہ ہمارا ملک تو بن گیا لیکن ہم ایک قوم نہیں بن سکے اور بطور اس ملک کے شہری جو ہماری ذمے داریاں ہیں وہ ہم ادا نہیں کررہے ہیں ہم اپنی یونین کونسل کے عوام کے لئے کوئی نہ کوئی سپورٹس پروگرام بھی منعقد کرواتے رہتے ہیں اور انہیں ایک بہتر اور صحت مند معاشرے کا فرد بنانے کے لئے کوشاں رہتے ہیں یہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ یہاں سے میاں حمزہ شہباز شریف ایم این اے ہیں جو ہر وقت ورکرز کے ساتھ رابطے میں رہتے ہیں ان کی فلاح کے لئے کوشاں رہتے ہیں ان کی خدمت کی سیاست سے ہی ہم لوگوں کو بھی کامیابی ملی ہے اور گوالمنڈی کو تو ہمارے قائدین کا گھر کہا جاتا ہے یہی وجہ ہے کہ وہ یہاں پر بسنے والے اپنے ایک ایک ورکرز کو نام سے جانتے ہیں اور ان کی خوشی غمی میں بھی شریک ہوتے ہیں ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -