افغانستان ، ڈرون حملے ، افغان فورسز کی کارروائیوں میں داعش کے رہنما سمیت 29دہشتگرد ہلاک
کابل(این این آئی)افغانستان کے صوبے ننگر ہار میں امریکی فورسز کے ڈرون حملے میں داعش کا مقامی رہنما دو ساتھیوں سمیت مارا گیا، دوسری جانب افغان فورسز کی صوبے ہرات میں کارروائی کے دوران طالبان کا مقامی گورنر بھی ہلاک ہوگیاجبکہ 24 گھنٹوں کے دوران ننگر ہار، لوگر، تخار اور پکتیکا میں ہونے والی کارروائی میں 24 عسکریت پسند ہلاک کئے گئے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغان حکام نے بتایاکہ ننگر ہار میں داعش کے خلاف امریکی فورسز نے فضائی کارروائی گزشتہ دو پہر کی ، ڈرون حملے میں مقامی افراد اور سیکیورٹی اہلکار محفوظ رہے ۔صوبے ہرات میں افغان فورسز کی گئی کارروائی میں طالبان کا مقامی گورنر دو ساتھیوں سے سمیت ماراگیا۔قبل ازیں افغان وزارت دفاع نے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہاکہ24 گھنٹوں کے دوران ننگر ہار، لوگر، تخار اور پکتیکا میں ہونے والی کارروائی میں 24 عسکریت پسند ہلاک کئے گئے۔سیکورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران جنگجوؤں کے متعددمحفوظ ٹھکانے بھی تباہ کردیئے گئے جبکہ طالبان کے قبضہ سے اسلحہ وگولہ بارود کی بھاری مقدا ر بھی قبضہ میں لے لی گئی ۔
ڈرون حملہ