آٹو موبائل کے شعبہ کی شرح نمو میں6.37 فیصد اضافہ

آٹو موبائل کے شعبہ کی شرح نمو میں6.37 فیصد اضافہ

  

اسلام آباد (اے پی پی) رواں مالی سال میں آٹو موبائل کے شعبہ کی شرح نمو23.43فیصد رہی ہے اور گذشتہ سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال2016-17ء کے دوران آٹو موبائل کے شعبہ کی شرح نمو میں6.37 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ اقتصادی جائزہ رپورٹ برائے مالی سال2016-17ء کے مطابق جاری مالی سال کے دوران شعبہ کی شرح نمو23.43 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ گذشتہ مالی سال کے دوران شعبہ کی شرح ترقی17.06 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی۔ اس طرح گذشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے دوران شعبہ کی شرح ترقی میں چھ فیصد سے زائد کا اضافہ ہوا ہے۔

مزید :

علاقائی -