ستوکتلہ ، حساس اداروں اور پولیس کی کارروائی ، 20لاکھ سر کی قیمت والا ڈاکو ہلاک

ستوکتلہ ، حساس اداروں اور پولیس کی کارروائی ، 20لاکھ سر کی قیمت والا ڈاکو ...
 ستوکتلہ ، حساس اداروں اور پولیس کی کارروائی ، 20لاکھ سر کی قیمت والا ڈاکو ہلاک

  

لاہور ( کرائم رپورٹر) ستوکتلہ کے علاقہ میں حساس اداروں اور پولیس کی مشترکہ ٹیموں کے ساتھ مقابلہ میں 20لاکھ سر کی قیمت والاڈاکو ہلاک ہوگیا۔ مبینہ مقابلے میں ہلاک ہونے والے ڈاکو کی ناصر کے نام سے شناخت ہوئی ہے اور وہ درجنوں سنگین وارداتوں میں مظفر گڑھ پولیس کو مطلوب تھا ۔ گزشتہ روز حساس اداروں کو خفیہ اطلاع ملی کہ بدنام زمانہ ڈاکو ناصر ستوکتلہ کے علاقہ میں موجود ہے جس پر حساس اداروں کے اہلکاروں نے مقامی پولیس کے ہمراہ ٹارگٹڈ کارروائی کی۔ حساس ادارے کی ٹیم نے پولیس کے ہمراہ چھاپہ مارا تو ڈاکو اور اسکے ساتھی ملزم نے فائرنگ کر دی جس پر پولیس کی جانب سے بھی جوابی فائرنگ کی گئی کے نتیجہ میں ناصر ڈاکو ہلاک ہو گیا جبکہ اسکا ساتھی ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیاجس کی گرفتاری کے لئے پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کر کے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ حساس اداروں اور پولیس نے ایک خاتون کو بھی گرفتار کر لیا ہے جو کہ ہلاک ہونے والے ڈاکو کی ساتھی بتائی جاتی ہے۔ ہلاک ہونے والے ڈاکو کے بارے بتایا گیا ہے کہ اس کے سر کی قیمت 20لاکھ روپے مقررتھی اور وہ عرصہ دراز سے پولیس کو مطلوب تھا۔پولیس نے ہلاک ہونے والے ڈاکو کی نعش قبضہ میں لے کر مردہ خانہ میں جمع کر وادی ہے ۔

مزید :

علاقائی -