ملت پارک،کار چوری کرنے کی ناکام کوشش، ملز م گرفتار
لاہور(خبرنگار) ملت پارک کے علاقے میں کار چوری کرنے کی ناکام کوشش،چور بچی کے شور مچانے پر پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔ بتایاگیاہے کہ گزشتہ روز ملت پارک کے علاقے سے ملزم تنویر کار چوری کرنے لگا کہ اس دوران کار میں پیچھے بیٹھی بچی نے شور مچا دیا جس کے باعث لوگوں نے ملزم کو گرفتار کرکے اس کو تشدد کرتے ہوئے پولیس کے حوالے کردیا ۔