لٹن روڈ،بادامی باغ اور شاہدرہ میں آتشزدگی کے واقعات

لٹن روڈ،بادامی باغ اور شاہدرہ میں آتشزدگی کے واقعات

  

لاہور(خبرنگار) صوبائی دارالحکومت میں آتشزدگی کے مختلف واقعات میں لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل گیا۔ امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔ بتایا گیا ہے کہ لٹن روڈ کے علاقہ میں جاوید احمد کے گھر میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگنے سے دو لاکھ روپے مالیت کا فرنیچر اور دیگر سامان جل گیا۔بادامی باغ کے علاقہ میں راشد کے گھر میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگنے سے ہزاروں روپے مالیت کا سامان جل گیا۔ شاہدرہ میں ایوب کی دکان میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگنے سے ہزاروں روپے مالیت کا سامان جل گیا ۔وحدت کالونی میں عمران کے گھر میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگنے سے ہزاروں روپے مالیت کا سامان جل گیا۔ آتشزدگی کے واقعات کے دوران شدید خوف وہراس پھیل گیا ۔ گھروں میں موجود اہل خانہ اور دکان میں موجود مالک اور گاہکوں نے خوفزدہ ہوکر بھاگ کر اپنی جانیں بچائیں۔ اطلاع ملنے پر امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا۔

مزید :

علاقائی -