چیف ٹریفک آفیسر کی دوسرے روز بھی وارڈنز کے ہمراہ افطاری

چیف ٹریفک آفیسر کی دوسرے روز بھی وارڈنز کے ہمراہ افطاری

  

لا ہور (کرائم رپورٹر)چیف ٹریفک آفیسر لاہور ایس ایس پی رائے اعجاز احمد نے دوسری افطاری بھی سڑک پر ٹریفک وارڈنز کے ساتھ کی۔ انہوں نے گلبرگ سیکٹر میں لبرٹی گول چکر ، حفیظ سنٹر، منی مارکیٹ، حسین چوک، شادمان چوک، فیروز پور روڈ اورFCکالج پل نہر پر ٹریفک وارڈنز میں بہترین کارکردگی پرنقد انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹس بھی تقسیم کئے۔ اس موقع پر ڈی ایس پی منیر بٹ اور سیکٹر انچارج بھی موجود تھے۔

چیف ٹریفک آفیسر لاہور ایس ایس پی رائے اعجاز احمد نے اس موقع پر کہا کہ روزے کی حالت میں گرمی کے سخت موسم میں سڑک پر شہریوں کو سہولت دینے والے ٹریفک وارڈنز کو سلام پیش کرتا ہوں۔

مزید :

علاقائی -