3افراد کے قتل کا مقدمہ ،2مجرموں کو تین تین بار سزائے موت
لاہور(نامہ نگار )ایڈیشنل سیشن جج اعجاز احمد نے الطاف عرف کالا گجر سمیت 3افراد کے قتل کے مقدمہ میں ملوث 2مجرموں نعمت اور سلامت کو 3،3 بار سزائے موت اور مجموعی طور پر30لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنا دیا ہے ۔عدالت میں مغل پورہ پولیس نے الطاف عرف کالا گجر سمیت 3افرادکے قتل کیس میں 7ملزمان کے خلاف چالان پیش کررکھا تھا۔ عدالت میں چالان آنے پر باقاعدگی سے سماعت ہوئی جس پر عدالت نے گزشتہ روز وکلاء وفریقین کے دلائل سننے کے بعد مذکورہ دونوں مجرموں کو 6سال بعد3بار سزائے موت اور 15،15لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنا دیا ہے جبکہ مقدمہ میں شریک سجاد ،کرامت اور نذیر سمیت 5ملزمان کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کردیاہے۔