144 پولیس افسران و اہلکاروں میں نقد انعامات و تعریفی اسناد تقسیم

144 پولیس افسران و اہلکاروں میں نقد انعامات و تعریفی اسناد تقسیم

  

لا ہور(کرا ئم رپورٹر) کپیٹل سٹی پولیس آفیسر لاہورایڈیشنل آئی جی کیپٹن (ر) محمد امین وینس نے فرائض منصبی نبھاتے ہوئے بہترین کارکردگی کا مظاہر ہ کرنے والے 16 ڈی ایس پیز، 41 ایس ایچ اوزاور 03 انسپکٹرز سمیت 144 افسران و اہلکاروں کو نقد انعام و تعریفی اسناد دے دیں۔ اس موقع پر ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدرا شرف اور ایس ایس پی ایڈمن رانا ایاز سلیم بھی موجود تھے۔ نقد انعام و تعریفی اسناد حاصل کرنے والوں میں ڈی ایس پی ٹبی سٹی سلیم اللہ، ڈی ایس پی رنگ محل عبدالغفور، ڈی ایس پی نولکھا ارشد حیات، ڈی ایس پی لوئر مال وسیم ڈار، ڈی ایس پی بادامی باغ شمس الحق دورانی، ڈی ایس پی شفیق آباد اعجاز احمد، ڈی ایس پی شاہدرہ فیصل یوسف، ڈی ایس پی کینٹ اسد اسحاق، ڈی ایس پی باغبانپورہ قیصر مشتاق، ڈی ایس پی ماڈل ٹاؤن اظہر عباس، ڈی ایس پی گلبرگ ناصر محمود، ڈی ایس پی اقبال ٹاؤن رانا اشفاق،ڈی ایس پی گلشن راوی غلام عباس، ڈی ایس پی نواں کوٹ کامران زمان، ڈی ایس پی ٹاؤن شپ محمد منشاء، ایس ایچ او نواب ٹاؤن آصف ذوالفقار، ایس ایچ او نولکھا محمد ادریس، ایس ایچ او اکبری گیٹ زاہد حسین، ایس ایچ او رنگ محل غزالہ شریف، ایس ایچ او شاہدرہ سہیل کاظمی، ایس ایچ او اسلامپورہ ناصر حمید، ایس ایچ او راوی روڈ عاصم رفیع، ایس ایچ او بادامی باغ رضا ذاکر، ایس ایچ او لٹن روڈ محمد تنویر،ایس ایچ او ویمن ریس کورس مبشرہ اکرم، ایس ایچ او جنوبی چھاؤنی عبداللہ جان، ایس ایچ او گلبرگ بابر اشرف، ایس ایچ او اقبال ٹاؤن محمد سرور،ایس ایچ او ستوکتلہ رائے ناصر، انسپکٹر لیگل ذکا ء اللہ، انچارج آپس روم عابد رشید، انچارج ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس برانچ شوکت علی، سب انسپکٹر انٹی رائٹ یونٹ غلام حسن ،ریڈر ڈی آئی جی آپریشنز محمد عارف ڈوگر، اے ایس آئی مقبول احمد اور ہیڈ کانسٹیبل صابر حسین سمیت دیگر افسران و اہلکار شامل ہیں۔

مزید :

علاقائی -