گارڈن ٹاؤن پولیس کی کارروائی،ڈکیت گینگ کے 3ملزم گرفتار

گارڈن ٹاؤن پولیس کی کارروائی،ڈکیت گینگ کے 3ملزم گرفتار

  

لا ہور(کرا ئم رپورٹر) انو سٹی گیشن گا رڈن ٹاؤن پو لیس نے ڈکیتی کی واردا تو ں کے الزا م میں3 ملز ما ن کو گر فتار کر لیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ایس پی ماڈل ٹاؤن نے ملزمان انچارج گارڈن ٹاؤنایس آئی اصغر علی و ملازمان پر مشتمل ٹیم تشکیل دی جنہوں نے علی رضا،ساجد علی اور ساریہ بلال کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان شاہراوں پر گاڑیوں کا پیچھا کرتے اورگھر کے قریب روکنے پر ملزمان اسلحہ کے زور پر عورتوں سے طلائی زیورات ،پرس ،موبائل فون اور نقدی وغیرہ چھین کر فرار ہو جاتے۔ملزمان کے قبضہ سے 2عدد موبائل فونز ،طلائی زیورات اور لاکھوں روپے نقدی برآمد ہو چکی ہے۔ ملزمان نے دوران مزید وارداتوتیں کرنے کا انکشاف ہے۔مزید تفتیش جاری ہے۔اسی طرح انویسٹی گیشن کوٹ لکھپت نے سرقہ بالجبر و موبائل سنیچنگ کی وارداتیں کرنے والے 3ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔ جن میں محمد اقبال عرف بالا ،غلام مصطفی عرف بلااور ہارون رشید کو گرفتار کرلیا۔ملزمان کے قبضہ سے 4عدد موبائل فونز ،طلائی زیورات اور لاکھوں روپے نقدی برآمدہو چکی ہے۔

مزید :

علاقائی -