100سے زائد پولیس اہلکاروں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری

100سے زائد پولیس اہلکاروں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری

  

لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت نے عدالتی احکامات پر عمل نہ کرنے پر 100سے زائد پولیس اہلکاروں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ہیں۔ایڈیشنل سیشن جج آصف بشیر نے پولیس اہلکاروں کے بلا ضمانتی وارنٹ گرفتاری جاری کئے ہیں ، عدالت روبرو پولیس اہلکاروں نے منشیات کے مقدمات میں بطور گواہان پیش ہونا تھا ، عدالتی حکم پر گواہی کے لئے پیش نہ ہونے والے تھانہ گرین ٹاون، گوالمنڈی اور ہربنس پورہ کے پولیس افسران شامل ہیں۔

مزید :

علاقائی -