35ملزمان عدالت میں پیش نہ ہونے پراشتہاری قرار

35ملزمان عدالت میں پیش نہ ہونے پراشتہاری قرار

  

لاہور(نامہ نگار)ماڈل ٹاؤن کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے مختلف مقدمات میں ملوث 35ملزمان کوعدالت میں پیش نہ ہونے پراشتہاری قرار دے دیا ہے۔جوڈیشل مجسٹریٹ حامد الرحمان ناصر کے روبرو اچھرہ پولیس نے ملزمان کے خلاف درج مقدمات کا چلان پیش کیا، پراسیکیوشن نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان پتنگ بازی آرڈیننس پرائس کنٹرول ایکٹ سمیت ون ویلنگ کے مقدمات میں ملوث ہیں۔

مزید :

علاقائی -