لڑکی کو شوہر کے ساتھ جانے کی اجازت،والد غش کھا کر گر پڑا

لڑکی کو شوہر کے ساتھ جانے کی اجازت،والد غش کھا کر گر پڑا

  

لاہور(نامہ نگار)ضلع کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے پسند کی شادی کرنے والی لڑکی کو خاوند کے ساتھ جانے کی اجازت دے دی، لڑکی کا والد اپنی بیٹی کا اپنے ہی خلاف بیان سن کر کمرہ عدالت میں غشی کے دورہ کھا کر بے ہو ش ہو گیا۔جوڈیشل مجسٹریٹ طلعت محمود نے پسند کی شادی کرنے والی نگینہ بی بی کی درخواست پر سماعت کی، کمرہ عدالت میں لڑکی کا والد اسے منانے کی کوشش کرتا رہا لیکن آمادہ نہ کر سکا۔ عدالت نے پسند کی شادی کرنے والی لڑکی کو پولیس کی حفاظت میں احاطہ کچہری سے باہر چھوڑنے کا حکم دے دیا۔

مزید :

علاقائی -