جوئے میں ملوث 3ملزمان کی ضمانتیں منظور

جوئے میں ملوث 3ملزمان کی ضمانتیں منظور

  

لاہور(نامہ نگار)کینٹ کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے جوئے کے مقدمے میں ملوث 3ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں 50، 50 ہزار روپے مچلکوں کے عوض منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔جوڈیشل مجسٹریٹ نعمان ناصر کے روبرو باغبانپورہ پولیس نے ملزمان حمزہ، نذیر احمد اور فرمان کے خلاف درج مقدمہ کا چالان پیش کیا۔

مزید :

علاقائی -