کاہنہ،ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق

کاہنہ،ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق

  

لاہور(خبرنگار)کاہنہ کے علاقہ میں تیز رفتار مزدا ٹرک کی ٹکر لگنے سے موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق ہو گیا ۔پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاش اسکے ورثاء کے حوالے کردی۔ بتایا گیا ہے کہ کوٹ لکھپت کے رہائشی امتیاز نوید کو صوئے اصل کے قریب پیچھے سے آنے والے تیز رفتار مزدا ٹرک نے ٹکر مار دی ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا ۔نوجوان قلابازیاں کھاتے ہوئے دور جاگرا۔ زخمی نوجوان کو طبی امداد کے لئے ہسپتال پہنچایا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

مزید :

علاقائی -