بیرون ملک بجھوانے کا جھانسہ دے کرلوٹنے والے ملزمان گرفتار

بیرون ملک بجھوانے کا جھانسہ دے کرلوٹنے والے ملزمان گرفتار

  

لاہور(کرائم رپورٹر)سعودی عرب میں نوکری دلانے کا جھانسہ دیکر لوٹنے والے ایجنٹ کو گرفتار کرلیا ۔ایف آئی اے فیصل آباد کی ٹیم نے رضاآباد فیصل آباد کے علاقے میں چھاپہ مار کر ریاض عرف راجو کو گرفتار کرلیا۔ملزم ریاض کے خلاف عبدالرزاق سمیت کئی افراد نے شکائت درج کرائی کہ وہ سعودی عرب میں نوکری دلانے کا جھانسہ دیکر لاکھوں روپے کافراڈ کرکے فرار ہوگیا تھا۔ایف آئی اے نے ملزم کو حوالات میں بند کرکے تفتیش شروع کردی ۔دریں اثنایف آئی اے نے جعلی دستاویزات پر بیرون ملک بھجوانے والے لینڈ روٹ ایجنٹ کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کردیا ۔ایف آئی اے نے سیالکوٹ سے اعظم عرف گرو کوگرفتارکرلیا۔ملزم کے خلاف انسانی سمگلنگ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج تھا۔

مزید :

علاقائی -