شاہدرہ، نوسربازوں نے 35 سالہ شخص کو زہر دے کر ہلاک کر دیا

شاہدرہ، نوسربازوں نے 35 سالہ شخص کو زہر دے کر ہلاک کر دیا

  

لاہور(خبرنگار)شاہدرہ کے علاقے میں 35سالہ نامعلوم شخص کو نوسر بازوں نے نشہ آور اشیا ء کھلا کر ہلاک کردیا۔ پولیس نے نااہلی چھپانے کے لیے نشئی قرار دے دیا۔ بتایاگیا ہے کہ گزشتہ روز لجپت روڈ پر نوسر بازوں نے نامعلوم شخص کو نشہ آور اشیاء کھلا کر بے ہوش کردیا اسے فوری بے ہوشی کی حالت میں مقامی ہسپتال پہنچایا گیا جہاں پر ڈاکٹروں نے اسکی موت کی تصدیق کردی۔ ڈاکٹروں کے مطابق متوفی کی موت نشہ آور اشیاء کھلانے کے باعث ہوئی ہے۔ پولیس نے نااہلی چھپانے کے لیے نشئی قرار دے دیا۔

مزید :

علاقائی -