صوبائی دارالحکومت ، ڈکیتی چوری کی متعدد وارداتیں ،شہری لاکھوں کے مال و زر سے محروم

صوبائی دارالحکومت ، ڈکیتی چوری کی متعدد وارداتیں ،شہری لاکھوں کے مال و زر سے ...

  

لاہور(خبرنگار)شہر میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم کردیا -ذرائع کے مطابق اقبال ٹاؤن کے علاقے میں فلم انڈسٹری کے ڈائریکٹر کے گھر میں چوری کی واردات پولیس نے مقدمہ درج کرلیا بتایاگیا ہے کہ فلم انڈسٹری کے مایہ ناز ڈائریکٹر ایاز چوہان کے گھر میں دو گھر یلو ملازم گھر کے تالے توڑ کر پچاس تولے طلائی زیورات ایک لاکھ روپے کی نقدی اور دیگر سامان چوری کرکے لے گئی پولیس نے ملازمہ آمنہ اور اسکی ساتھی آسیہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔فیصل ٹا ؤ ن کے علا قے میں جمیل کے گھر سے دوڈاکو فیملی کو یرغمال بنا کر3لا کھ15ہزارکی نقدی اور قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہو گئے ۔سبز ہ زار کے علا قہ میں نا صرکے گھر سے فیملی کو یر غما ل بنا کر2لا کھ74 ہزار کی نقد ی اور طلا ئی زیو رات، مو با ئل فو ن لو ٹ کر فر ار ہو گئے۔جبکہ غا لب ما رکیٹ کے علا قہ میں محمو د کے گھر میں اس کی فیملی سے1لاکھ38ہزار کی نقد ی اور طلا ئی زیو رات لو ٹ کر فر ار ہو گئے۔ما نگا منڈ ی کے علا قہ سے اشتیا ق کے گھر سے فیملی کو یر غما ل بنا کر2لا کھ روپے کی نقد ی اور مو با ئل فو ن ،ہیر کے علا قہ میں محی الد ین کی فیملی کو یر غما ل بنا کر98ہز ار کی نقدی اور مو با ئل فو ن جبکہ اسلا مپو رہ میں نعما ن،نو اں ا کو ٹ میں سا جد کی گاڑیاں اورلٹن روڈ میں اعجا ز،گجر پو رہ میں غلا م ،شفیق آ با دمیں بلا ل ،اچھر ہ میں فر خ اورٹا ؤ ن شپ میںیا سرکی موٹرسائیکلیں چوری کر لی گئیں۔

مزید :

علاقائی -