شاد باغ اور لوئر مال میں دو نامعلوم افراد گرمی سے جاں بحق

شاد باغ اور لوئر مال میں دو نامعلوم افراد گرمی سے جاں بحق

  

لاہور(خبرنگار)صوبائی دارالحکومت میں دو افراد پراسرار طور پر جاں بحق ہو گئے۔ پولیس نے لاشیں پوسٹمارٹم کے لئے مردہ خانہ بھجوا دیں۔ بتایا گیا ہے کہ شادباغ کے علاقہ عامر روڈ پر نامعلوم شخص پیدل جاتے ہوئے اچانک گرا اور بے ہوش ہو گیا،ہسپتال میں ڈاکٹروں نے موت کی تصدیق کردی۔ لوئرمال میں نامعلوم شخص کی لاش دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی گئی۔ نعش کی شناخت نہ ہو سکی۔

مزید :

علاقائی -