مزنگ،جیب تراش گروہ کی کارروائی روزنامہ پاکستان کے سب ایڈیٹر ہزاروں روپے نقدی اور قیمتی دستاویزات سے محروم

مزنگ،جیب تراش گروہ کی کارروائی روزنامہ پاکستان کے سب ایڈیٹر ہزاروں روپے ...

  

لاہور ( کرائم رپورٹر) ماہ رمضان المبارک شروع ہوتے ہی مزنگ کے علاقہ میں جیب تراشوں نے ڈیرے ڈال لئے۔ بھونڈپورہ بازار میں سب سے زیادہ وارداتیں ہونے لگی ہیں۔ گزشتہ روز ’’ روزنامہ پاکستان ‘‘ کے سینئر سب ایڈیٹر چوہدری مقیم گجر کو جیب تراشوں نے ہزاروں روپے نقدی اور اہم دستاویزات سے محروم کر دیا۔ بتایا گیا ہے کہ چو دھری مقیم گجر گزشتہ روز افطار سے آدھا گھنٹہ قبل اپنے دفتر واقع جیل روڈ سے مزنگ افطاری کا سامان لینے گئے کہ اس دوران جیب تراشوں نے ان کا پرس نکال لیا۔ پرس میں تقر یباً پانچ ہزار نقدی ،دفتر کا کارڈ،پریس کلب کا کارڈ ، ڈی جی پی آر کا کارڈ اور قومی شناختی کارڈ بھی موجود تھا ۔اس حوالے سے ایس ایچ او مزنگ عرفان احمد نے ربطہ کر نے پر بتایا کہ جیب تراش کی وارداتوں کے بارے میں علم نہیں تاہم تفتیش کی جارہی ہے۔

مزید :

علاقائی -