نواب ٹاؤن،اسٹیج اداکارہ کے گھر کے باہر ملزمان کی فائرنگ،مقدمہ درج
لاہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے)نواب ٹاؤن کے علاقہ میں اسٹیج اداکارہ فیا خان کے گھر پر نا معلوم افرا د کی فائرنگ سے علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ پو لیس نے موقع پر پہنچ کر کا رروا ئی کرتے ہو ئے ایک نا مزد کو 10نا معلوم افرا د کے خلا ف مقد مہ نمبر 648\17در ج کر کے تفتیش شروع کردی ہے ۔ بتا یا گیا ہے کہ نواب ٹاؤن کے علاقہ میں اسٹیج اداکا ر ہ فیا خا ن کے گھر نا معلوم افرا د نے فا ئر نگ شروع کردی اور 15منٹ فا ئر نگ کر نے بعد ملزما ن موقع سے فرا ر ہو گئے ۔ فا ئر نگ سے ادکا ر ہ کے گھرکی کھڑکیوں اور دروازں کے شیشے ٹوٹ گئے،اس حوالے سے اداکارہ فیا خان نے الزام عا ئد کیا کہ میرے گھر افتخارنے فائرنگ کروائی ہے ۔اداکاری نہ چھوڑنے پر قسمت بیگ کی طرح قتل کی دھمکیاں مل رہی ہیں۔