قصور:ایک شخص اونٹ سمیت نہر میں ڈوب گیا

قصور:ایک شخص اونٹ سمیت نہر میں ڈوب گیا

  

قصور (بیورورپورٹ)کاندوکھارا سٹی چونیاں میں ایک شخص اونٹ سمیت نہر کے پانی میں ڈوب کرجاں بحق ہوگیا،تفصیلات کے مطابق کاندوکھارا سٹی چونیاں کا رہائشی خادم حسین نہر کنارے کھڑا ہوکر اونٹ کو پانی پلا رہاتھا کہ اچانک اونٹ پاؤں پھسلنے کے باعث نہر کے گہرے پانی میں گرگیا،اونٹ کو بچانے کی غرض سے خادم حسین بھی نہر کے پانی میں کود گیالیکن پانی کے تیز بہاؤ کی وجہ خادم حسین اونٹ سمیت نہر کے پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔

مزید :

علاقائی -