قصور:ٹرک کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جان کی بازی ہارگیا

قصور:ٹرک کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جان کی بازی ہارگیا

  

قصور (بیورورپورٹ)بھلو سٹاپ فیروزپور روڈ پرتیز رفتار ٹرک کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہوگیا،ڈرائیور موقع سے فرار،پولیس مصروف کارروائی ہے،تفصیلات کے مطابق قصور کارہائشی ناصر علی موٹرسائیکل پر قصور سے لاہور کی جانب جارہاتھا جب بھلو سٹاپ فیروز پور روڈ کے قریب پہنچاتو تیز رفتار ٹرک نے ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں وہ موٹرسائیکل سے گر کر شدید زخمی ہوگیا،اسے طبی امداد کے لئے ہسپتال لے جایاجارہاتھا لیکن زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا،ٹرک ڈرائیور موقع سے فرارہوگیا،پولیس مصروف کارروائی ہے۔

مزید :

علاقائی -