مرید کے : رائس فیکٹری میں آگ بھڑک اٹھی ، کروڑوں مالیت کا باردانہ جل گیا

مرید کے : رائس فیکٹری میں آگ بھڑک اٹھی ، کروڑوں مالیت کا باردانہ جل گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مرید کے ( نامہ نگار)مرید کے نا رروال روڈ پر ایک رائس فیکٹری میں اچانک آگ بھڑک اٹھی ۔کروڑوں روپے مالیت کاباردانہ جل کر راکھ بن گیا۔ ریسکیو 1122 کی آگ بجھانے والی دو گاڑیاں کوشش میں مصروف رہیں مگر صرف چند صد بوریا ں بچانے میں کا میاب ہوئیں۔ایڈمن مینجر ۔فیکٹر ی کا سارا مال انشورڈتھا دوسرے فیکٹری میںآگ بجھانے کا کوئی خا طر خواہ انتظام نہیں ہے۔ذرائع۔آگ بہت زیادہ تھی جسے کنٹرول کرنا مشکل ہی نہیں نا ممکن تھا۔ایڈمن مینیجرظفر احمد۔تفصیل کے مطا بق مرید کے نارووال روڈ پر ڈالہ واہگہ کے قریب واقع ایک ا نٹرنیشنل رائس ملز میں رات بارہ بجے اچانک آگ بھڑک اٹھی ۔ فیکٹری میں آگ بجھانے کا کوئی خاطر خواہ انتظام نہ ہو نے کے با عث آگ نے فیکٹری کے کھلے میدان میں پڑ ے سا رے باردانے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ ریسکیو 1122کا آگ بجھانے والا عملہ اطلاع کے با وجود شیخوپورہ سے مبینہ طور پر لیٹ پہنچا جبکہ ان کی دوآگ بجھانے والی گا ڑیاں اپنی تمام تر کوششوں کے بعد صرف چند صد بوریاں بچانے میں کا میاب ہو سکیں۔فیکٹری انتظامیہ کے مطابق تقریبا ایک لاکھ سے زائد کاباردانہ جل کر راکھ کا ڈھیر بن گیا ہے جس کی ما لیت کروڑ روپے کے لگ بھگ ہے ۔ذرائع کے مطابق فیکٹری کا سارا مال انشورڈتھاجبکہ با ردانہ بھی استعمال شدہ تھا مگر فیکٹری انتظامیہ مال انشورڈ ہو نے کی وجہ سے نقصان کی مالیت زیادہ ظاہر کر رہی ہے۔

مزید :

علاقائی -