مریدکے:نوسربازوں نے تاجرکونشہ آور چیز کھلا کر لاکھوں سے محروم کر دیا

مریدکے:نوسربازوں نے تاجرکونشہ آور چیز کھلا کر لاکھوں سے محروم کر دیا

  

مریدکے.(نامہ نگار)نوسربازوں نے تاجرکونشہ آور چیز کھلا کر لاکھوں روپے سے محروم کر دیا،بے ہوشی کی حالت میں جی ٹی روڈ پر پھنک کر فرار،پولیس کا اظہار لاعلمی.بتایاجاتاہے کہا آج کل مریدکے میں نوسربازوں کا ایک ایسا گروہ سر گرم عمل ہے جو سرعام لوکوں کولوٹ کر غائب ہو جاتاھے جس سے پولیس بھی بے بس نظر آتی ھے.گزشتہ روز بھی لاہور کے رھائشی تاجر مقصود جو کپڑے کا کاروبار کرتا ہے۔

کو نا معلوم افراد نے نشہ آور چیز کھل کر بے ہوشی کی جالت میں سڑک کنارے تھانہ سٹی کی پرانی بلڈنگ کے پاس پھینک کر فرار ھوگئے.ریسکیو 1122 نے اسے ٹی ایچ کیو ھسپتال مریدکے پہنچایا جہانسے ابتدائی طبی امداد کے بعد اسے تشویشناک حالت میں شاہدرہ ٹیچنگ ھسپتال منتقل کر دیا گیا.مقصود کے بھائی منظور نے میڈیا کو بتایا کہ ایک لاکھ سے زائد رقم لیکر یہ کپڑا خریدنے نکلاتھا .تاہم تھانہ سٹی پولیس وقعہ سے لاعلمی کا اظہار کر رہی ہے .اہل علاقہ نے اصلاح و احوال کا مطالبہ کیا ھے.

مزید :

علاقائی -