جے آئی ٹی کا رویہ تضحیک آمیز ہے،مصدق ملک

جے آئی ٹی کا رویہ تضحیک آمیز ہے،مصدق ملک

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم پاکستان کے ترجمان مصدق ملک نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی کے اہلکاروں کا رویہ انتہائی تضحیک آمیز ہے، اگر جے آئی ٹی کے ممبران کا رویہ ایسا رہا توعدالت کے سامنے معاملہ رکھیں گے۔ سپریم کورٹ نے حسین نواز کے صرف چند اعتراضات مسترد کئے ہیں۔نجی ٹی وی کے پروگرام ’’دنیا کامران خان کے ساتھ‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان وزیر اعظم ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا کہ جے آئی ٹی ممبران پر حسین نواز کا اعتراض بالکل درست ہیں۔جے آئی ٹی کے ایک ممبر کا تعلق مشرف اور دوسرے کا میاں اظہر کے ساتھ ہے۔ جے آئی ٹی کا رویہ ناقابل برداشت ہے۔ طارق شفیع جے آئی ٹی میں پہنچے تو کہا گیا آپ یہاں لینے کیا آئے ہیں۔طارق شفیع کے ساتھ روا رکھا جانے والا رویہ تکلیف دہ تھا۔طارق شفیع کو کہا گیا وزیر اعظم تو بچ سکتے ہیں آپ نہیں۔ جب کہ ان کو یہاں تک کہا گیا کہ بیان حلفی واپس لیں ورنہ جیل بھیج دیں گے ، عدالت نے جے آئی ٹی کو سختی سے کہا کہ کسی کے ساتھ بھی تضحیک آمیز رویہ نہ رکھا جائے لیکن اس کے باوجود ایسا رویہ رکھا گیا۔اگر دوبارہ ایسا رویہ ہوا تو عدالت کے سامنے معاملہ رکھیں گے۔ ہم پہلے دن سے ہی جے آئی ٹی کے ساتھ مکمل تعاون کر رہے ہیں۔مریم اور حسن نواز کو بلانے کا فیصلہ عدالت نے کرنا نہ کہ جے آئی ٹی نے کرنا ہے

مزید :

صفحہ اول -