پشاور ، متنی میں گاڑی پر فائرنگ ، امن کمیٹی کے 4ارکان جاں بحق ، ایک زخمی

پشاور ، متنی میں گاڑی پر فائرنگ ، امن کمیٹی کے 4ارکان جاں بحق ، ایک زخمی

  

پشاور(اے این این) متنی میں گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں امن کمیٹی کے 4 ارکان جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔ میڈیارپورٹ کے مطابق پشاور کے علاقے متنی میں نامعلوم افراد کی گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا، زخمی کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا جب کہ ملزمان آسانی سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تاہم پولیس نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔ پولیس کے مطابق امن کمیٹی کے ارکان کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں 4 ارکان جاں بحق ہوگئے جن کی شناخت ارشاد، امتیاز، وحید اور محمد علی کے نام سے ہوئی۔

4 ارکان جاں بحق

مزید :

صفحہ اول -