جے آئی ٹی کے 2ارکان برطانیہ روانہ

جے آئی ٹی کے 2ارکان برطانیہ روانہ

  

اسلام آباد(صباح نیوز)پاناما کیس میں جے آئی ٹی نے تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا۔ٹیم کے دو ارکان برطانیہ روانہ ہو گئے۔پاناما کیس سے متعلق تحقیقات کے لیے سپریم کورٹ کی جانب سے تشکیل دی گئی تحقیقاتی ٹیم نے تحقیقات کا دائرہ کاروسیع کردیا۔ تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی کے دو ارکان برطانیہ روانہ ہوگئے۔یہ ارکان برطانیہ میں شریف فیملی کے لندن فلیٹس سے متعلق معلومات حاصل کرنے کے علاوہ لندن فلیٹس کے پراپرٹی ٹیکس کی تفصیلات بھی حاصل کریں گے جبکہ نیلسن اور نیسکول آف شور کمپنیوں سے متعلق معلومات بھی لی جائیں گی۔

جے ٹی آئی /دائرہ وسیع

مزید :

صفحہ اول -