جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم کاایک ممبرسیاسی جماعت کاکارندہ ہے، مسلم لیگ (ن)

جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم کاایک ممبرسیاسی جماعت کاکارندہ ہے، مسلم لیگ (ن)

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (آن لائن)مسلم لیگ ن کے رہنماؤں نے کہاہے کہ پانامہ کیس میں جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم کاایک ممبرسیاسی جماعتوں کاکارندہ ہے ،من مانے نتائج حاصل کرنے کیلئے گواہ پردباؤڈالاگیا،عدالت عظمیٰ غیرجانبداررکن کی تعیناتی اورٹیم کی کاررائی میڈیاپردکھاتاکہ دودھ کادودھ اورپانی کاپانی ہوجائے جبکہ ملکی ترقی کے دشمن نشان عبرت بنیں ۔وزیرمملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے پیرکوسپریم کورٹ کے باہرصحافیوں سے گفتگومیں کہاکہ مخالفین پانامہ کے نتائج کوتاخیرکاشکاربناکرگلوخلاصی چاہتے ہیں اوراس کیلئے مختلف قسیم کے ہتھکنڈے استعمال کررہے ہیں ،لیکن جے آئی ٹی کامرحلہ آئین وقانون کے مطابق ہی حل ہوگا۔ایک گواہ پردباؤڈال کرجانبدارانہ نتائج حاصل کرنے کی کوشش کی گئی جوانصاف کے تقاضوں کے منافی ہے کیونکہ قانون کے دائرے سے باہرکسی قسم کی تحقیقات نہیں کی جاسکتی۔انہوں نے کہاکہ عمران خان بہت جھوٹ بھول چکے ،اب بھی پانامہ پرجھوٹ بول رہے ہیں قومی ترقی کے ہرسفراورمحاذکابائیکاٹ کرنے سمیت بجٹ کابائیکاٹ کرکے اس نے ثابت کردیاکہ وہ ملکی ترقی کے دشمن ہیں اورانشاء اللہ ن لیگ کی بہترحکومت کارکردگی کے باعث 2018ء کے عام انتخابات میں قومی ترقی کے دشمنوں کوعبرتناک انجام سے دچارہوناپڑیگا۔جس کے بعدوہ ملک میں کسی کومنہ دکھانے کے قابل نہیں رہیں گے ۔قبل ازیں ن لیگی رہنمادانیال عزیزنے گفتگومیں کہاکہ پانامہ کیس کوتاخیرکاشکاراوراس پراثراندازہونے کی سازش کی جارہی ہے ،جے آئی ٹی کاایک رکن سیاسی جماعتوں کاکارندہ ہے جس کی وجہ سے ایک گواہ پرغیرضروری دباؤڈالاگیااورمن مانے نتائج حاصل کرنے کی کوشش کی گئی ۔انہوں نے کہاکہ سیاسی جماعتوں کے اس کارندے کاجے آئی ٹی کے سٹیٹ بینک سے نمائندہ رکن سے کوئی تعلق نہیں لہذاعدالت عظمیٰ غیرجانبدارانہ تعیناتی یقینی بناکرپانامہ کاسچ قوم تک پہنچائے ۔ن لیگی رہنمامحسن رانجھانے کہاکہ طارق شفیع کے ساتھ بدتمیزی کی گئی جوانصاف کے تقاضوں کوپامال کرنے کے مترادف ہے ۔انہوں نے کہاکہ پانامہ کی صاف وشفاف تحقیقات کیلئے ضروری ہے کہ عدالت عظمیٰ جے آئی ٹی کی پوری کارروائی کیمرے پردکھانے کے انتظامات کرے تاکہ پوراسچ عوام کے سامنے آجائے۔
مسلم لیگ ن

مزید :

صفحہ اول -