تاجر برادری سی آئی اے کو زبردست خراج تحسین ، انعام و کرام کا اعلان تجارتی مرکز میں 95لاکھ کی ڈکیتی ٹریس ، ملزمان گرفتار

تاجر برادری سی آئی اے کو زبردست خراج تحسین ، انعام و کرام کا اعلان تجارتی ...

  

گوجرانوالہ (شبیر حسین مغل سے) ایس ایس پی آپریشنز محمد ندیم کھوکھر کے احکامات کے پیش نظر سی آئی اے پولیس نے اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے،امتیاز مارکیٹ کنگ مال میں 95لاکھ روپے کی واردات کرنے والے امتیاز عرف چن پیر عرف صفایا گینگ کے پانچ ملزمان گرفتار کر کے ابتدائی تفتیش کے دوران ان کے قبضہ سے 20لاکھ روپے مالیت کا سامان کا سمیٹیکس اور نقدی چار لاکھ روپے برآمد کئے ہیں۔ ملزمان خیبر پختون خواہ کے رہائشی ہیں اور موسٹ وانٹڈ جرائم پیشہ گروہ سے ان کا تعلق ہے۔گرفتار کئے گئے، ملزمان میں آفتاب عرف چن پیر سکنہ مانسہرہ، نسیم خان سکنہ ہری پور، طاہر سکنہ حویلیاں ، ریاض سکنہ اسلام آباد اور شیریں سکنہ بالڈھیر تحصیل ہری پور شامل ہیں ۔تفصیلات کے مطابق رواں سال جنوری کے �آخر میں نامعلوم ملزمان بسوار ی ٹرک امتیاز مارکیٹ کنگ مال کے گودام واقع مارشل ٹائلز میں داخل ہو کر اسلحہ کے زور پر گودام میں موجود مزدورں اور مینجر کویر غمال بنا کر ایک کمرہ میں بند کر دیا اور گودام میں موجود کاسمیٹیکس، ہوزری، سپورٹس اور دیگر قیمتی سامان اپنے ہمراہ لائے ہوئے ٹرک میں لوڈ کر کے فرار ہو گئے۔ لاکھوں روپے کی واردات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری پولیس کے لئے چیلنج بن گئی۔ جن کی گرفتاری کے لئے ایس ایس پی آپریشنز محمد ندیم کھوکھر کی سر براہی میں ڈی ایس پی سی آئی اے عمران عباس چدھڑ کی نگرانی میں اے ایس آئی بلال احمد ۔ غلام مصطفےٰ، اشرف کمال اور سلطان محمود ، عرفان محمود پر خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی ۔ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کی بدولت اور پیشہ وارانہ مہارت کو برؤئے کار لاتے ہوئے نامعلوم ملزمان کو ’’سوات اور کے پی کے ‘‘کے علاقہ سے گرفتار کیا ۔ ملزمان نے دوران تفتیش ا نکشاف کیا کہ اس گینگ کے ممبران پاکستان بھر میں پھیلے ہوئے ہیں۔ وہ گڈز فارورڈنگ کاکام کرتے ہیں ۔ فیکٹریوں اور گوداموں میں مال سپلائی کے دوران اس علاقے اور جگہ کی ریکی کرتے ہیں۔سامان ان لوڈ کئے جانے والے گوداموں اور فیکٹریوں کے تمام راستوں اور سیکیورٹی انتظامات کو بھی نظر میں رکھتے۔ بعد ازاں اس علاقے کے حدو و اربعہ سے اپنے سا تھیوں کو آگاہ کرتے اور مل کر واردات کی پلاننگ کرتے۔واردات کے دوران وہ مقامی جرائم پیشہ عنصر کی معاونت بھی حاصل کرتے۔ملزمان نے مزید بتایا کہ ان کے سات ساتھی خورشید خان ، غنی خان، عطاء محمد، رب نواز وغیرہ قبل ازیں بھی سی آئی اے کے ہاتھوں گرفتار ہو کر سنٹرل جیل جا چکے ہیں جن کے قبضہ سے ساڑھے چھ کروڑ روپے کا چمڑہ برآمد ہوا تھا ۔ملزمان سے تفتیش جاری ہے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے تحرک کیا جا رہا ہے۔معروف شاپنگ مال میں واردات کرنے والے ملزمان کی گرفتاری پر شاپنگ مال کی انتظامیہ سمیت سماجی و کاروباری حلقوں نے سی آئی اے پولیس کی کارکردگی کو سراہا اور زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ ایس ایس پی آپریشنز محمد ندیم کھوکھر نے بہترین کارکردگی پر ڈی ایس پی سی آئی اے عمران عباس چدھڑاور ان کی ٹیم کو شاباش دی۔سی آئی اے پولیس نے ڈی ایس پی سی آئی اے عمران عباس چدھڑ کی زیر نگرانی اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے، درجنوں سنگین مقدمات میں ملوث ریاض عرف سیاناگینگ کے تین ارکان گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 19لاکھ روپے نقدی ، چھینا ہوا مال اور وارداتوں میں استعمال ہونے والے 3پسٹل برآمد کئے ہیں۔گرفتار کئے گئے ملزمان میں ریاض عرف نعمان مغل سرغنہ گینگ، عامر اسلام اور کاشف ساکنان لاہور شامل ہیں ۔ سیانا گینگ کے ملزمان کی گرفتاری کے لئے سی پی او نے ڈی ایس پی سی آئی اے کی نگرانی میں سب انسپکٹر ملک اصغر علی اعوان، سب انسپکٹر علی اکبر، اے ایس آئی راشد اقبال، ہیڈکنسٹیبل سلطان محمود و دیگران پرایک خصوصی ٹیم تشکیل دی اور انہیں رہزنی کی متعدد وارداتوں میں ملوث اور مطلوب ریاض عرف سیانا گینگ کی گرفتاری کے احکامات جاری کئے۔ سی آئی اے پولیس ٹیم نے ملزمان کی گرفتار ی کے لئے سی آر او ریکارڈ سے استفادہ کیا۔ مخبری کے نیٹ ورک کو وسعت دی اور سائنٹیفک آلات کی موجودگی میں پیشہ وارانہ مہارت کو برؤئے کار لاتے ہوئے ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کیا ۔ابتدائی تفتیش میں ملزمان سے 19لاکھ روپے نقدی اور چھینا گیا دیگر قیمتی سامان برآمد کیا۔ ملزمان نے مزیدانکشاف کیا کہ انہوں نے رواں سال کے ماہ جولائی میں سٹی وزیر �آباد ، سٹی کامونکے ، کینٹ، اروپ، اگست میں تھانہ باغبانپورہ اور نومبر میں تھانہ سبزی منڈی کے علاقوں میں رہزنی کی متعدد وارداتوں کے دوران لاکھوں روپے نقدی کے ساتھ ساتھ قیمتی سامان چھینا ہے۔ ملزمان سے تفتیش جاری ہے۔اہم انکشافات کی توقع ہے۔ریاض عرف سیانا گینگ کے ملزمان کی گرفتاری پر علاقے کے لوگوں نے سکھ کا سانس لیا۔

مزید :

ایڈیشن 2 -