سیکیورٹی خدشات ، برطانیہ میں ٹرینوں کے اندر پولیس افسران تعینات کرنے کا فیصلہ

سیکیورٹی خدشات ، برطانیہ میں ٹرینوں کے اندر پولیس افسران تعینات کرنے کا ...

  

لندن(اے این این)برطانیہ میں سیکیورٹی خدشات کے باعث ٹرینوں میں پولیس افسران تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی ٹرانسپورٹ پولیس نے مانچسٹر دھماکے کے بعد ممکنہ کارروائی کے پیش نظر برطانوی تاریخ میں پہلی مرتبہ ٹرینوں میں پولیس افسران تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ برطانوی ٹرانسپورٹ پولیس نے کہا ہے کہ یہ اقدام مانچسٹر دھماکے کے بعد کسی ممکنہ کارروائی کے پیش نظر کیا گیا ہے تاہم مسلح پولیس افسران ریل گاڑیوں میں تعینات ہوں گے ۔ پولیس کے مطابق گزشتہ دسمبر سے مسلح پولیس افسران انڈر گرانڈ نیٹ ورک پر تعینات تھے ۔

مزید :

عالمی منظر -