یمن : میدی میں 1500 بارودی سرنگیں تباہ ، لڑائی میں شدت

یمن : میدی میں 1500 بارودی سرنگیں تباہ ، لڑائی میں شدت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


صنعاء (آن لائن)یمن کی قومی فوج اور عرب اتحاد کی انجینئرنگ ٹیموں نے حجہ گورنری میں واقع علاقے میدی میں قریباً پندرہ سو بارودی سرنگیں تباہ کردی ہیں۔یمنی فوج کے پانچویں ملٹری ریجن کے میڈیا سنٹر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ حوثی ملیشیا اور معزول صدر علی عبداللہ صالح کے وفادار جنگجوؤں نے مختلف مقاصد کے لیے یہ بارودی سرنگیں بچھا رکھی تھیں۔انھوں نے نظامت کے آس پاس کے علاقوں ،فارموں اور شاہراہوں پر بھی یہ بارودی سرنگیں نصب کر رکھی تھیں۔انجینئرنگ ٹیموں نے ان بارودی سرنگوں کو تلف یا تباہ کردیا ہے کیونکہ ان سے عام شہریوں کی زندگیوں کے لیے خطرات پیدا ہوگئے تھے اور وہی ان کا ہدف بن رہے تھے۔
یمنی فوج کی انجینئرنگ ٹیموں کی بارودی سرنگیں تلف کرنے کی یہ چھٹی بڑی کارروائی ہے۔

مزید :

عالمی منظر -