نیویارک ،پیرا شوٹ نہ کھلنے پر امریکی نیوی اہلکار ہلاک

نیویارک ،پیرا شوٹ نہ کھلنے پر امریکی نیوی اہلکار ہلاک

  

نیویارک (ا ے این این)نیو یارک میں فیسٹیول کے دوران امریکی نیوی اہلکار کا پیرا شوٹ نہ کھل سکا ۔ سیکڑوں فٹ کی بلندی سے چھلانگ لگانے والا اہلکار گر کر ہلاک ہوگیا۔نیویارک ہاربر پر فلیٹ فیسٹیول کے دوران امریکی نیوی سیل کے کمانڈو نے سیکڑوں فٹ کی بلندی سے چھلانگ لگائی لیکن کسی خرابی کے باعث اس کا پیراشوٹ نہ کھل سکا اور وہ دریائے ہڈسن کے قریب گر کر ہلاک ہوگیا۔ میلے میں شریک ہزاروں افراد نے یہ افسوسناک منظر دیکھا۔ امریکی بحریہ نے اب تک اہلکار کی شناخت ظاہر نہیں کی۔ فلیٹ فیسٹیول میں امریکی جنگی جہاز اور ہزاروں اہلکار حصہ لے رہے ہیں۔

مزید :

عالمی منظر -