سانحہ آسیہ و نیلو کے 8برس مکمل، عالمی ادارے سے تحقیقات کرائی جائیں: سید علی گیلانی

سانحہ آسیہ و نیلو کے 8برس مکمل، عالمی ادارے سے تحقیقات کرائی جائیں: سید علی ...

  

سرینگر(اے این این ) کل جماعتی حریت کانفرنس (گ) کے چیئرمین سید علی گیلانی نے آسیہ نیلوفر کے دوہرے قتل اور ریپ سانحہ کے 8سال مکمل ہونے پر اس دلدوز واقعے کی کسی غیرجانبدار عالمی ادارے کے ذریعے سے تحقیقات کرانے کی اپنی مانگ دہراتے ہوئے کہا کہ اس وقت کی عمر عبداللہ سرکار نے اس واقعے کی اصلیت چھپانے میں اہم رول ادا کیا اور قاتلوں کو ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت قانون کی گرفت سے بچ جانے کا موقعہ فراہم کیا گیا۔اپنے ایک بیان میں گیلانی نے کہا کہ بھارتی فوج کے ہاتھوں کنن پوشہ پورہ کے اجتماعی عصمت دری سانحہ کے بعد آسیہ نیلوفر کا واقعہ کشمیر کی تاریخ کا بدترین واقعہ ہے اور اس نے پوری کشمیری قوم کے اجتماعی ضمیر پر ایک کاری ضرب لگادی ہے۔ اس واقعے کو فراموش کیا جانا کسی بھی طور ممکن نہیں ہے اور جب تک اس میں ملوث مجرموں کو سرِ عام پھانسی نہیں دی جاتی، کشمیری قوم کے ضمیر میں لگے زخم پر مرہم نہیں رکھا جاسکتا ہے۔حریت چیرمین نے کہا کہ دوہرے قتل اور ریپ کے اس واقعے میں سرکاری فورسز کے ملوث ہونے کی کافی شہادتیں موجود تھیں، البتہ سرکاری مشینری کا غلط استعمال کرکے ان سب کو مٹادیا گیا اور ہر اس شخص کو دھونس اور دباؤکے ذریعے سے خاموش رہنے پر مجبور کردیا گیا، جو اس سے متعلق کچھ نہ کچھ جانکاری اپنے پاس رکھتا تھا۔اس دوران فریڈم پارٹی کے رہنما شبیر احمد شاہ نے کہا ہے کہ دنیا کی کو ئی بھی غیرت مند قوم اپنی بہو بیٹیوں پر عزت ریز ی کی کوششوں کو برداشت نہیں کرسکتی ہے ۔

آ پ نے کہا جان ومال کے نقصان کو کسی حد تک براداشت نہیں کیا جا سکتا ہے لیکن عزت ونا موس پر حملہ نا قابل برداشت ہے ۔آ سیہ نیلو فر کی عصمت دری اور قتل کے واقعہ پر شاہ نے اس وقت کے ریاستی انظامیہ کے سربراہ کی جانب سے اس کیس کو دبانے اور مجرموں کو بچانے کی ان کوششوں کی مذمت کی ہے۔شاہ نے تا بند ہ غنی کا معاملہ ،کنن پوشہ پورہ کا واقعہ اور دیگر درجنوں انفرادی اور اجتماعی معاملات وواقعات کو شوپیان کے سانحہ سے جوڑ تے ہو ئے تمام آ زادی پسند قیادت اور عوام سے اپیل کی کہ وہ ہر سال مئی کی تاریخ کو تحفظ خواتین کے حوالے سے بیداری پیدا کر نے کے دن کے طور پر منا ئیں ۔شاہ نے اس دوران پیپلزفریڈم لیگ کے جنرل سیکرٹری محمد رمضان خان کی سالہ بچی کی حادثاتی موت پر رنج وغم کا اظہار کر تے ہو ئے مر حومین کی جنت نیشنی کیلئے دعا کی۔

مزید :

عالمی منظر -