لوڈشیڈنگ نے عوام کا جینا دوبھر کردیا،طاہر رشید
لاہور(نمائندہ خصوصی)پاکستان تحریک انصاف کے سنیئرمرکزی رہنما طاہر رشید چوہدری کاکہنا ہے کہ بدقسمت حکمران رمضان المبارک میں روزہ داروں کی بددعائیں لے رہے ہیں۔ طلب و رسد میں 5ہزار میگا واٹ کا فرق ہے، پانچ سال میں لوٹ مار کے سوا کیا کیا ہے؟ انکامزیدکہنا تھا کہ دیہی علاقوں میں 14گھنٹے اور شہروں میں10گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہورہی ہے، پورے ملک میں عوام سراپا احتجاج ہیں،سحروافطار کے اوقات میں بھی بجلی میسرنہیں،عوام کی زندگی اجیرن ہوچکی ہے،دوران عبادت روزہ دارحکمرانوں کوبددعائیں دے رہے ہیں مگر 6مہینے میں لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کادعویٰ کرنیوالوں سے 5سال میں یہ بحران سنبھالا نہیں گیا۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم شریف خاندان کو خط لکھے کہ وہ کرپشن اور لوٹ مار سے فرصت نکال کر عوامی مسائل پر توجہ دے جن کو جنات کی مدد سے چھ ماہ میں ختم کرنے کادعویٰ کیاجاتا تھا،انہوں نے وفاقی اورصوبائی وزراء کوبھی تلقین کی کہ وہ حکمران خاندان کی خاطر اپنی آخرت خراب نہ کریں ۔