پی ٹی آئی عمران خان کی قیادت میں متحد ہے، اظہر حسین

پی ٹی آئی عمران خان کی قیادت میں متحد ہے، اظہر حسین

  

لاہور( نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف کے رہنما اور جوہر ٹاؤن کی 114یونین کونسل چودھری اظہر حسین نے کہا ہے کہ حکومتی پالیسوں کی وجہ سے غربت اور بے روزگاری میں مسلسل اضافے کی وجہ سے غریب آدمی کے گھروں میں نوبت فاقوں تک پہنچ گئی ہے تحر یک انصاف عمران خان کی قیادت میں متحد ہے ملک میں کر پشن کے خاتمے اور عوام کو مہنگائی اور بے روزگاری جیسے مسائل سے نجات دلانے کی جنگ لڑ رہی ہے۔ یونین کونسل آفس میں کارکنوں کے مختلف وفود سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ملک میں دن بدن مسائل میں ہونیوالے اضافہ عوام سے جینے کا حق بھی چھین رہا ہے۔

عوام کی زندگی میں آسائش نام کی کوئی چیز نہیں،رہی سہی کسرغر بت ‘مہنگائی اوربے روزگاری نے نکال لی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں حکمرانوں کو ایک بات سمجھ لینا چاہیے ڈنگ ٹپاپالیسیوں سے عوامی مشکلات میں کمی کی بجائے اضافہ ہو رہا ہے ‘غربت اور بے روزگاری میں مسلسل اضافے کی وجہ سے غریب آدمی کے گھروں میں نوبت فاقوں تک پہنچ گئی اور غر یب کے پاس اب خود کشی کے سواکوئی آپشن نہیں حکمرانوں کی ذمہ داری بنتی ہے وہ عوام کو مہنگائی اور بے روزگاری سمیت دیگر مسائل سے نجات دلائے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -