رمضان المبارک میں اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ ظلم ہے،نسیم زہرا

رمضان المبارک میں اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ ظلم ہے،نسیم زہرا

  

لاہور(لیڈی رپورٹر) تحریک انصاف ایڈوائزری کمیٹی کی رکن اور ممبر کنٹونمنٹ بورڈ نسیم زہراء نے کہا ہے کہ رمضان المبار ک کے پہلے روزے سے ہی سبزیوں، پھلوں اور اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ ہو گیا ہے ۔ اور اس کی ساری ذمہ داری حکومت وقت پر عائد ہوتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکمران ٹھنڈے کمروں میں بیٹھ کر صرف اجلاسوں کی صدارت کرنے اور ان کے وزراء فوٹو سیشنز کی بجائے عوام کو حقیقی معنوں میں ریلیف دینے کیلئے عملی اقدامات اٹھائیں۔

اور منافع خور مافیا کو لگام ڈالیں ۔انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کے آغاز پر ہی منافع خور مافیا کی من مانیوں سے حکومت کی گڈ گورننس اور رٹ کی قلعی بھی کھل گئی ہے ،سبزیوں ، پھلوں اور اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں 40سے 70فیصد تک بلا جواز اضافہ ظلم کی انتہا ہے حکومت نے عوام کو رمضان المبارک میں ریلیف دینے کیلئے پیشگی کوئی تیاریاں نہیں کی تھیں اور افرا تفری کے عالم میں انتظامات کرنے کے باعث منافع خور مافیا نے بھرپور فائدہ اٹھایا ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -