طالبہ فجر نور کے علاج معالجے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے ، سیکرٹری سکولز
لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)حکومت پنجاب کی جانب سے سیکرٹری سکولز اور سیکرٹری ہیلتھ کو ہدایت کی گئی ہے کہ فجر نور کے علاج معالجے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے اور انہیں حکومتی خرچے پر علاج معالجہ کی بہترین سہولتیں مہیا کی جائیں تا کہ متاثرہ طالبہ اپنی تعلیمی سرگرمیاں جلد از جلد شروع کر سکے۔